رائے زنی

( رائے زَنی )
{ را + اے + زَنی }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'رائے' کے ساتھ فارسی صفت 'زن' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩١ء کو "قصہ بابا اصفہانی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - کسی امر پر اظہار خیال، تبصرہ، خیال آرائی۔
"عبدالحق کی تنقید مفروضات کی بنیادوں پر تکی ہوئی نہیں ہے اور نہ اس پر کہیں رائے زنی کا گمان گزرتا ہے۔"      ( ١٩٨٧ء، قومی زبان، اگست، ٤٥ )
  • اَظْہار رائے
  • اَظْہار خَیال
  • قَیاس آرائی