رائے دہی

( رائے دِہی )
{ را + اے + دِہی }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'رائے' کے ساتھ فارسی مصدر 'دادن' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٦ء کو "کشاف اصطلاحات سیاسیات" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - رائے دینے کا عمل، نیز کسی مسئلہ کے تصفیہ کے لیے آراء یا تجویزوں کا معلوم کرنا۔
"رائے دہی انتخابات میں ایک اہم مقام رکھتی ہے۔"      ( ١٩٨٦ء، کشاف اصطلاحات سیاسیات، ٦١٩:٢ )