رائے دہندہ

( رائے دِہِنْدَہ )
{ را + اے + دِہِن + دَہ }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'رائے' کے ساتھ فارسی اسم 'دہندہ' لگانے سے مرکب 'رائے دہندہ' اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے ١٩٨٦ء کو "کشاف اصطلاحات سیاسیات" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
جمع   : رائے دِہْندَگان [را + اے + دِہَن + دَگان]
١ - [ سیاست ]  رائے دینے والا، ایک ریاست کا وہ فرد جو وہاں کے قانون کے مطابق اپنے نمائندے منتخب کرنے کا حق رکھتا ہو، ووٹر۔
"رائے دہندہ امیدواروں میں سے کچھ امیدواروں کو رائے دے سکتا ہے۔"      ( ١٩٨٦ء، کشاف اصطلاحات سیاسیات، ٦١٩:٢ )