رات کی رانی

( رات کی رانی )
{ رات + کی + را + نی }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت سے ماخوذ اسم 'رات' کے ساتھ حرف اضافت 'کی' کے ساتھ سنسکرت اسم 'رانی' لگانے سے مرکب 'رات کی رانی' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے ١٩٤٧ء کو "ہم اور تم" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - ایک بہت خوشبودار زرد رنگ کا بڑا پھول جو رات کے وقت کھلتا ہے، زرد رنگ اور تیز خوشبو کے پھول کا پودا۔
"اس کے آنے سے ساری فضا معطر ہو جاتی اور رات کی رانی اپنی زلفیں نیچے کر کے اسے سلام کرتی تھی۔"      ( ١٩٨٧ء، حصار، ١٧٤ )