راجعی

( راجِعِی )
{ را + جِعِی (کسرہ ج مجہول) }
( عربی )

تفصیلات


رجع  راجِع  راجِعِی

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'راجع' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے 'راجعی' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٠٣ء کو "دقایق الایمان" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - شیعوں کا ایک فرقہ جو اس امر کا قائل ہے کہ قیامت سے پہلے حضرت علی دنیا میں ظہور فرمائیں گے۔
"اسلام میں سے یہ نئی نئی شاخیں پھوٹنی شروع ہوئیں، رافعی، خارجی . راجعی۔"      ( ١٩٢٨ء، حیرت دہلوی، سوانح عمری امام اعظم، ٤٥ )