رافع

( رافِع )
{ را + فِع (کسرہ ف مجہول) }
( عربی )

تفصیلات


رفع  رافِع

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق صفت ہے۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٥٤ء کو "گنج شریف" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
١ - بلند کرنے والا، اوپر اٹھانے والا۔
 اول میں ہیں دس عقول شامل ثانی میں وہ رافع سماوات      ( ١٩١٦ء، سائنس و فلسفہ، ١٧٢ )
٢ - اللہ تعالٰی کا ایک صفاتی نام۔
 تو غفور و باسط و حق واسع و قابض ہے تو تو شکور و عفو ہے اور رافع و خافض ہے تو      ( ١٩٨٤ء، الحمد، ٨٤ )
٣ - الگ کرنے والا، دور یا دفع کرنے والا۔
"رافع خوف و مسہل ولادت بیان کیا جاتا ہے۔"      ( ١٩٢٩ء، کتاب الادویہ، ٤٠:٢ )