راہ ریت

( راہ رِیت )
{ راہ + رِیت }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'راہ' کے ساتھ سنسکرت سے ماخوذ اسم 'ریت' لگانے سے مرکب 'راہ ریت' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٧٣ء کو "کلیات منیر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - انداز، طریقہ۔
 صورت اچھی تھی بات چیت اچھی ملنے جلنے کی راہ ریت اچھی      ( ١٨٧٣ء، کلیات منیر، ٥٦٣:٣ )
٢ - ملاقات، میل جول، تعلقات۔
"کون ایسا بے درد ہو گا جو برسوں کے میل جول راہ ریت کو بھول جائے۔"      ( ١٩١٣ء، چھلاوا، ٢١ )