عربی زبان سے ماخوذ صفت 'راقم' کے ساتھ 'ال' بطور حرف تخصیص لگا کر عربی صفت 'سطر' کی جمع 'سطور' لگنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٧٥ء کو "ارمغان شعرائے دہلی" میں مستعمل ملتا ہے۔
١ - تحریرہ خط یا مضمون لکھنے والا (عموماً لکھنے والا اپنی ذات کے لیے استعمال کرتا ہے)۔
"مرحوم مولوی رحیم بخش صدیقی نے اپنے دیرینہ دوست راقم الحروف خاور امروہوی کے والد مرحوم کے حقیقی پھویا حافظ مظہر علی انصاری سے موصوف کا تاریخی نام رکھنے کی درخواست کی۔"
( ١٩٨٣ء، سرمایۂ تغزل، ٢٧ )