عربی زبان سے ماخوذ اسم 'ربط' کے ساتھ 'و' بطور حرف عطف لگا کر عربی اسم ترتیب لگا کر مرکب عطفی 'ربط و ترتیب' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٤ء کو "جدید عالمی معاشی جغرافیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
"ماہر جغرافیہ متغیرات کو زیر بحث لاتا ہے یہ خطوں کی اکائیوں میں مماثلت تلاش کرتا ہے اور ان کی مدد سے متغیرات کے درمیان ربط و ترتیب قائم کرنے کی کوشش کرتا ہے۔"
( ١٩٨٤ء، جدید عالمی معاشی جغرافیہ، ٦٥ )