اٹکل باز

( اَٹْکَل باز )
{ اَٹ + کَل + باز }

تفصیلات


ہندی زبان کے لفظ 'اٹکل' کے ساتھ فارسی زبان سے 'بازیدن' مصدر سے فعل امر 'باز' بنا۔ اردو میں بطور لاحقۂ فاعلی مستعمل ہے۔

صفت ذاتی
١ - [ عوام ]  قیاس لگانے والا، تاڑنے والا۔
"آپ ایسے ہی اٹکل باز ہیں تو بتائیے اس بورے میں کتنا غلہ ہو گا۔"      ( ١٩٢٤ء، نوراللغات، ٢٦١:١ )