رپورٹ کنندہ

( رِپورْٹ کُنَنْدَہ )
{ رِپورٹ (و مجہول) + کُنَن + دَہ }

تفصیلات


انگریزی زبان سے ماخوذ اسم 'رپورٹ' کے ساتھ فارسی مصدر 'کردن' سے صیغہ حالیہ تمام 'کنندہ' کے لگنے سے مرکب 'رپورٹ کنندہ' بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٦٣ء کو "خطبات گارساں دتاسی" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - رپورٹ کرنے والا، اطلاع یا خبر دینے والا۔
"چنانچہ اس کا ثبوت یہ ہے کہ حکومت بنگال نے کلکتہ میں ایک سرکاری رپورٹ کنندہ مقرر کیا ہے۔"      ( ١٨٦٣ء، خطبات گارسا دتاسی، ٣٧٥ )