رپورٹنگ

( رِپورْٹِنْگ )
{ رِپور (و مجہول) + ٹِنگ (ن غنہ) }
( انگریزی )

تفصیلات


Reporting  رِپورْٹِنْگ

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٤٥ء کو "موت سے پہلے" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - نامہ نگاری، مخبری یا کاروائی لکھنے وغیرہ کا کام یا پیشہ۔
"ڈھاکہ کے انٹر کانٹی نینٹل ہوٹل کی بالکونیوں سے کی گئی رپورٹنگ میں اس حقیقت کو نظر انداز کر دیا گیا۔"      ( ١٩٨٧ء، پاکستان کیوں ٹوٹا، ١٧٣ )