ربیع الاول

( رَبِیعُ الْاَوَّل )
{ رَبی + عُل (ا غیر ملفوظ) + اَوْ + وَل }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'ربیع' کے ساتھ 'ال' حرف تخصیص لگا کر عربی اسم 'اول' لگانے سے مرکب 'ربیع الاول' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٨٧ء کو "خیابان آفرنیش" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف زمان ( مذکر - واحد )
١ - ہجری سال کا تیسرا مہینہ جس میں آنحضرتۖ کی ولادت و وفات ہوئی۔
"ربیع الاول اسے زمانۂ جہالت میں خوان کہتے تھے۔"      ( ١٩٤٦ء، قصیدہ البردہ، ٣١٨ )