ربر

( رَبَر )
{ رَبَر }
( انگریزی )

تفصیلات


Rubber  رَبَر

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے۔ اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٦٠ء کو "ہمارے کھیل" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - کھیل یا کرکٹ کے دانو (اننگ) میں سے ایک پارٹی کے دوسری پارٹی سے زیادہ کامیاب دانو، تین میچوں میں سے دو جیت جانا۔
"قرار پائے گا کہ اس فریق نے ربر جیت لیا جس نے تین کھیلوں کے مجموعہ میں سے دو کھیل جیت لیے۔"      ( ١٩٦٠ء، ہمارے کھیل، ٢٦٥ )
٢ - [ تاش ]  تین مسلسل کامیاب بازیاں۔
"رج پارٹی میں ایک ایسے رجواڑے مدعو تھے جو برج کے نامی کھلاڑی سمجھے جاتے تھے نواب صاحب اور ڈاکٹر پدے کے ساتھ کئی ربر کھیل کر وہ متواتر ہارے۔"      ( ١٩٦٩ء، انگلیاں فگار اپنی، ٢٧٦ )