رباعی گو

( رُباعی گو )
{ رُبا + عی + گو (و مجہول) }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ صفت 'رباعی' کے ساتھ فارسی مصدر 'گفتن' سے صیغہ امر 'گو' بطور لاحقہ فاعلی لگانے سے مرکب 'رباعی گو' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٦٢ء کو "اردو رباعی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - رباعی کہنے والا، رباعی لکھنے والا، رباعی نگار۔
"محی الدین قادری زور نے 'اردو شہ پارے' میں محمد قلی قطب شاہ کے ہم عصر ملا و جہی کی بھی دو رباعیاں نقل کی ہیں لیکن انہوں نے وجہی کو پہلا رباعی گو کہیں نہیں لکھا۔"      ( ١٩٦٢ء، اردو رباعی، ٨٠ )