قوی ترین

( قَوی تَرِین )
{ قَوی + تَرِین }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ صفت 'قوی' کے ساتھ فارسی لاحقہ تفضیل 'ترین' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٩٧٠ء میں "برش قلم" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - سب سے زیادہ طاقتور، سب سے زیادہ مضبوط۔
"حمید کاشمیری وہ افسانہ نگار ہیں جنھوں نے سب سے پہلے اپنے معاشرے کے قوی ترین پاور ہاؤس یعنی شہری زندگی کو ایک فرد اور ایک شہری کی حیثیت سے دیکھا ہے۔"      ( ١٩٧٠ء، برش قلم، ١١٤ )