قہرناک

( قَہْرناک )
{ قَہْر (فتحہ ق مجہول) + ناک }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'قہر' کے ساتھ فارسی لاحقہ نسبت 'ناک' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٢٠٩ء میں ابو عبداللہ کی "جامع العلوم و حدائق الانوار" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - غضب ناک، سخت غصے والا، غضب آلود، غصے میں بھرا ہوا۔
"وہ ایک لمحہ کے لیے بھی یہ نہیں سوچ سکتا کہ ماضی کے روشن میناروں کو اپنی نفرت کی قہرناک نظروں سے گل کر دے۔"      ( ١٩٧٠ء، توازن، ٧٥ )