قیام اللیل

( قِیامُ اللَّیل )
{ قِیا + مُل (ا ل غیر ملفوظ) + لَیل (ی لین) }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'قیام' کے ساتھ 'ا ل' بطور حرف تخصیص لگانے کے بعد عربی زبان سے ہی اسم 'لیل' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٦٨ء میں "اردو دائرہ المعارف اسلامیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - رات کو جاگ کر عبادت کرنا۔
"ماہ رمضان میں بسلسلۂ قیام اللیل آٹھ رکعت تراویع ادا کرتے ہیں۔"      ( ١٩٦٨ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٥٨١:٣ )