قیمت بندی

( قِیمَت بَنْدی )
{ قی + مَت + بَن + دی }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'قیمت' کے ساتھ فارسی مصدر'بستن' سے مشتق صیغہ امر 'بند' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ کیفیت ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٦٥ء میں "تاریخ پاک و ہند" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : قِیمَت بَنْدِیاں [قی + مَت + بَن + دِیاں]
جمع غیر ندائی   : قِیمَت بَنْدِیوں [قی + مَت + بَن + دِیوں (و مجہول)]
١ - قیمت مقرر کرنا۔
"بعض اوقات چند اشیا کی قیمتیں مقرر کر دی جاتیں اور محتسب، قیمت بندی کا نفاذ کرتا۔"      ( ١٩٦٥ء، تاریخ پاک و ہند، ١٩٧:١ )