قیصریت

( قَیصَرِیَّت )
{ قَے (ی لین) + صَری + یَت }
( عربی )

تفصیلات


قَیصَری  قَیصَرِیَّت

عربی زبان سے ماخوذ صفت 'قیصری' کے ساتھ 'ت' بطور لاحقہ کیفیت ملانے سے 'قیصریت' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٢٣ء میں "نگارجون" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - شہنشاہی، ملوکیت۔
"اسلام نے قیصریت اور کسرائیت کے نظام کو چیلنج کیا۔"      ( ١٩٧٣ء، ذکر حسین، ٨٩ )
٢ - [ سیاسیات ]  استبدادیت، شخصی حکومت۔ (اصطلاحات سیاسیات، 52)