اٹھارہ گوٹی

( اَٹَّھارہ گوٹی )
{ اَٹھ + ٹھا + رَہ + گو (و مجہول) + ٹی }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت سے ماخوذ لفظ 'اَٹَّھارہ' کے ساتھ 'گوٹ' سے تصغیر 'گوٹی' لگایا گیا ہے

اسم معرفہ ( مؤنث - واحد )
١ - ایک کھیل : دو آدمی آمنے سامنے بیٹھ کر، ایک مقررہ نقشے کی لکیریں کھینچتے اور لکیروں کے کٹنے کے نشان پر اٹھارہ گوٹیں رکھ کر کھیلتے ہیں، جس کی سب گوٹیں پٹ جائی وہ ہار جاتا ہے، اٹھارہ کنکرہ۔