قیومیت

( قَیُّومِیَّت )
{ قَیْ + یُو + می + یَت }
( عربی )

تفصیلات


قیم  قَیُّوم  قَیُّومِیَّت

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'قیومی' کے ساتھ 'یت' بطور لاحقہ کیفیت ملانے سے 'قیومیت' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٢١ء میں "مناقب الحسن رسول نما" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - قائم رکھنا، برقرار رکھنا۔
"یہ کہنا کہ فرشتوں کا حامل عرش ہونا شان قیومیت کے منافی ہے ایک عجیب طرح کی سطحیت ہے۔"      ( ١٩٦٧ء، صدق جدید، لکھنو، ٢٧ اکتوبر، ٤ )