عربی زبان سے ماخوذ اسم 'قیوم' کے ساتھ کسرہ صفت لگانے کے بعد عربی زبان سے ہی صفت 'مطلق' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٩٤٠ء میں ترجمہ "اسفار اربعہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
١ - بغیر شرکت غیرے، ہر چیز کو تنہا قائم کرنے والا، مراد : اللہ تعالٰی۔
"جاعل حق سے ان کا صدور اور قیوم مطلق سے ان کا فیضان نہ ہوئے کیوں کہ یہ سب چیزیں خود اپنی اپنی ذات کے حساب سے دراصل حق تعالٰی کے ظہور کے مدارج اور اسی کے مختلف تجلیات میں داخل ہیں۔"
( ١٩٤٠ء، اسفار اربعہ (ترجمہ)، ٩٢٣:١ )