ٹائپ نویس

( ٹائِپ نَوِیس )
{ ٹا + اِپ + نَوِیس }

تفصیلات


انگریزی زبان سے ماخوذ اسم 'ٹائپ' کے ساتھ فارسی مصدر 'نوشتن' سے مشتق صیغہ امر 'نویس' بطور لاحقہ فاعلی ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٩٤٩ء میں "نکتۂ راز" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
جمع غیر ندائی   : ٹائِپ نَوِیسوں [ٹا + اِپ + نَوی + سوں (و مجہول)]
١ - ٹائپ مشین کے ذریعے حرفوں کو کاغذ پر منتقل کرنے والا، ٹائپ کرنے والا۔
"مسلمانوں کی قوم میں ایک بھی ٹائپسٹ نہ ملا جو اس کام کو کرتا۔"      ( ١٩٣٠ء، محمد علی، ١٢٥:٢ )