ٹائم پیس

( ٹائِم پِیس )
{ ٹا + اِم + پِیس }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان سے ماخوذ اسماء 'ٹائم اور پیس' پر مشتمل مرکب اردو میں اصل معنی اور حالت میں عربی رسم الخط میں مستعمل ہے۔ ١٨٨٨ء میں "ابن الوقت" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - وہ گھڑی جو سائز میں جیبی گھڑی سے بڑی اور کلاک وغیرہ بڑی گھڑیوں سے چھوٹی ہوتی ہے اور میز وغیرہ پر رکھی جاتی ہے۔
"الارم کی ٹائم پیس بھی اس کے سرہانے رہنے لگی۔"      ( ١٩٤٣ء، غبار خاطر، ٣٦ )