ٹائم کلاک

( ٹائِم کِلاک )
{ ٹا + اِم + کِلاک }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان سے ماخوذ اسماء 'ٹائم اور کلاک' پر مشتمل مرکب اردو میں اصل معنی اور حالت میں عربی رسم الخط میں مستعمل ہے۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٤٤ء میں "آدمی اور مشین" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع   : ٹائِم کِلاکْس [ٹا + اِم + کِلاکْس]
١ - بڑے سائز کی گھڑی جو عموماً دیوار پر نصب کی جاتی ہے (بعض میں پنڈولم لگا رہتا ہے جو گھڑی چلتے وقت حرکت کرتا رہتا ہے اب زیادہ تر صرف کلاک مستعمل ہے)۔
"دیوار پر وہی پرانا ٹائم کلاک لگا ہوا ہے جو پہلے لگا ہوا تھا۔"      ( ١٩٤٤ء، آدمی اور مشین، ٢٦٥ )