تفصیلات
Trigonometry ٹِرِگْنامیٹْری
انگریزی زبان سے ماخوذ اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں عربی رسم الخط میں مستعمل ہے۔ ١٩٦٣ء میں "سیرۃ النبی" میں مستعمل ملتا ہے۔
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - ریاضی کا وہ شعبہ جس میں مثلث کے ضلعوں اور زاویوں کی باہمی نسبت سے بحث ہوتی ہے۔
"ٹرگنامیٹری یا مساحۃ المثلثات وغیرہ ریاضیات عالیہ کی . شاخیں ہیں۔"
( ١٩٢٣ء، سیرۃ النبیۖ، ١٣٩:٣ )