ٹریفک کنٹرول

( ٹَرَیفِک کَنْٹَرول )
{ ٹَرَے (ی لین) + فِک + کَن + ٹَرول (و مجہول) }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان سے ماخوذ اسم 'ٹریفک' کے ساتھ انگریزی زبان سے ہی اسم 'کنٹرول' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں اصل معنی اور حالت میں عربی رسم الخط میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٧٣ء میں "قطرات شبنم" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - سڑک پر آمد و رفت کی باقاعدگی کا نظام۔
"تمدن نے انسان کو ایک نیا موضوع دیا ٹریفک کنٹرول۔"      ( ١٩٧٣ء، قطرات شبنم، ٢٥ )