ٹفن کیریر

( ٹِفَن کَیرِیَر )
{ ٹِفَن + کَے (ی لین) + رِیَر }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان سے ماخوذ اسماء پر مشتمل مرکب ہے اردو میں اپنی اصل معنی اور حالت میں عربی رسم الخط میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٦٢ء میں "آفت کا ٹکڑا" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - ناشتہ رکھنے کا ڈبہ، ناشتہ دان۔
"کسی کے پاس ٹفن کیریر تھے، کسی کے پاس پھلوں کی ٹوکری۔"      ( ١٩٦٢ء، آفت کا ٹکڑا، ٢٤٥ )