ٹکسالی تلفظ

( ٹَکْسالی تَلَفُّظ )
{ ٹَک + سا + لی + تَلَف + فُظ }

تفصیلات


سنسکرت سے ماخوذ صفت 'ٹکسالی' کے ساتھ عربی زبان سے ماخوذ اسم 'تلفظ' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٧٢ء میں "حسن تلفظ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - (کسی لفظ کا) صحیح و مستند تلفظ۔
"کسی اردو لغت میں اردو الفاظ کا ٹکسالی تلفظ بنانے کی زحمت کیوں نہیں کی گئی۔"      ( ١٩٧٢ء، حسن تلفظ (پیش لفظ)، ٩ )