ٹوتھ پاؤڈر

( ٹُوتھ پاؤُڈَر )
{ ٹُوتھ + پا + اُو + ڈَر }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان سے ماخوذ اسماء 'ٹوتھ اور پاؤڈر' پر مشتمل مرکب ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں عربی رسم الخط میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٣٦ء میں "پریم چالیسی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - دواؤں سے تیار کیا ہوا دانتوں کا منجن۔
"مسٹر سیٹھ نے ولایتی ٹوتھ پاؤڈر ولایتی برش سے دانتوں میں ملا۔"      ( ١٩٣٦ء، پریم چند، پریم چالیسی، ٣١٨:٢ )