ٹھنڈی طبیعت سے

( ٹَھنْڈی طَبِیعَت سے )
{ ٹَھن + ڈی + طَبی + عَت + سے }

تفصیلات


سنسکرت زبان سے ماخوذ صفت 'ٹھنڈی' کے ساتھ عربی زبان سے ماخوذ اسم 'طبیعت' کے ساتھ 'سے' بطور حرف جار ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل مستعمل ہے۔ ١٨٩٩ء میں "حیات جاوید" میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - ایسی طبیعت سے جس میں غصہ جلن یا جھنجھلاہٹ نہ ہو، سکون خاطر سے، سوچ سمجھ کر۔
"ہم نے نہایت ٹھنڈی طبیعت سے یہ مضمون لکھا ہے۔"      ( ١٨٩٩ء، حیات جاوید، ١٦٥:٢ )