صورت نویسی

( صُورَت نَوِیسی )
{ صُو + رَت + نَوی + سی }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'صُورت' کے بعد فارسی مصدر 'نوشتن' کے صیغہ امر 'نویس' بطور لاحقۂ فاعلی کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٣٥ء کو "سب رَس" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - مصوری، نقاشی، صورت نگاری، نقاش کا فن یا پیشہ، شکل دینا، نقل کرنا۔
"اس منزل پر وہ صرف صورت نویسی کو سیکھتا ہے۔"      ( ١٩٧٤ء، اردو املا، ١٠ )