عربی زبان سے مشتق اسم 'صُوف' کے ساتھ 'ہ' بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے اسم 'صُوفہ' بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٦٦ء کو "بلوغ الارب" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
١ - پشم، نہایت باریک، ملائم اور چھوٹے بال جو لمبے بالوں کے درمیان کھال کے اوپر بطور روئیں کے پیدا ہوتے ہیں جنہیں اون سے علیحدہ کرکے اعلٰی قسم کی شال اور کپڑا بناتے ہیں۔
"اس کی والدہ نے اسے گرا ہوا اور دبلا پتلا دیکھا تو کہا میرا بیٹا تو سوکھ کر صوفہ (پشم) بن گیا۔"
( ١٩٦٦ء، بلوغ الارب، ٥٢٩ )