صوم متصل

( صَومِ مُتَّصِل )
{ صَو (و لین) + مے + مُت + تَصِل }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'صوم' کے ساتھ کسرہ صفت لگا کر عربی اسم 'مُتَّصِل' لگا کر مرکب توصیفی بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٥ء کو "روشنی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم مجرد ( مذکر - واحد )
١ - مسلسل کئی دنوں کا نفلی روزہ جو روزے فرض ہونے سے پہلے حضورۖ اکرم رکھا کرتے تھے بعد میں ان کی ممانعت کر دی گئی۔
"مدینے کی حیاتِ طیبہ کے سب سے سخت روزے وہ ہوتے جو صوم متصل کہلاتے تھے، یہ کئی کئی دنوں کا ایک روزہ ہوتا۔"      ( ١٩٨٥ء، روشنی، ١٢١ )