اثر انگیز

( اَثَر اَنْگیز )
{ اَثَر + اَن ( ن غنہ) + گیز (ی مجہول) }

تفصیلات


عربی زبان کے لفظ 'اَثَر' کے ساتھ 'اَنْگیختَن' مصدر سے فعل امر 'اَنْگیز' لگایا گیا ہے جوکہ فارسی زبان سے ہے۔ اردو میں بطور لاحقۂ فاعلی مستعمل ہے۔

صفت ذاتی
١ - متاثر کرنے والا۔
 وفور شوق سے کیا کیا ہوا اثر انگیز وہ دل کا نغمہ کہ جو بے نیاز ساز رہا      ( ١٩٥٠ء، ترانۂ وحشت، ١٥ )