عربی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'شاعرانہ' کے بعد فارسی اسم 'چشمک' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٧٧ء کو "سائیں احمد علی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
١ - ہم عصر شاعروں کے درمیان باہمی طنز و نکتہ چینی، شاعروں کی آپس کی نوک جھونک، چوٹیں۔
"سائیں مرحوم ہم گیر طبیعت رکھتے تھے . شاعرانہ چشمک اور معرکہ آرائی میں بھی وہ کبھی نیچے نہیں بیٹھے . ان کے بے شمار شعر سینہ بہ سینہ چلے آتے ہیں۔"
( ١٩٧٧ء، سائیں احمد علی، ٢٨ )