اثرانداز

( اَثَراَنْداز )
{ اَثَر + اَن + داز }

تفصیلات


عربی زبان کے لفظ 'اَثَر' کے ساتھ 'اَنْداخْتَن' مصدر سے فعل امر 'اَنْداز' لگایا گیا ہے۔ اردو میں بطور لاحقہ فاعلی استعمال ہوتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - متاثر کرنے والا، دباؤ رکھنے والا۔
 اثرانداز ہوں جس پر نہ یہ جذبات نفسانی جو مثل آئنہ ہو پر تو وحدت سے نورانی      ( ١٩٢٩ء، مطلع الانوار، ٦٥ )