شامی[2]

( شامی[2] )
{ شا + می }
( مقامی )

تفصیلات


مقامی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٨٤ء کو "مثنویات میر حسن" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - مسالہ اور دال وغیرہ میں ملا کر اور ابال کر پیسے ہوئے قیمے کی ٹکیا، جسے کسی روغن میں تلا جاتا ہے۔
"اس نے صرف ایک پلیٹ، شامی اور چائے پر گزارہ کرنے کا تہیّہ کیا تھا۔"      ( ١٩٨٧ء، آخری آدمی، ٧١ )