شان خدا

( شانِ خُدا )
{ شا + نے + خُدا }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'شان' کے ساتھ کسرہ اضافت لگا کر فارسی اسم 'خُدا' لگانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٨٠ء کو "فسانہ آزاد" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم مجرد ( مؤنث - واحد )
١ - خدا کی قدرت۔
 ذکر محشر پہ یہ فرماتے ہیں مجھ سے منکر آپ بھی شان خدا قابل فریاد ہوئے      ( ١٩٣٢ء، بے نظیر، کلام بے نظیر، ٢٠٤ )