شامیانہ

( شامْیانَہ )
{ شام + یا + نَہ }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٢٤ء کو "دیوان مصحفی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
واحد غیر ندائی   : شامْیانے [شام + یا + نے]
جمع   : شامْیانے [شام + یا + نے]
جمع غیر ندائی   : شامْیانوں [شام +یا + نوں (و مجہول)]
١ - دھوپ، اوس یا دیگر فضائی اثرات سے بچاؤ کرنے والا، خصوصاً بانسوں رسیوں وغیرہ کے ذریعے اوپر تانا ہوا کپڑا، کپڑے کا سائبان جو چاروں طرف سے کھلا ہوا بارہ دری کی وضع کا ہوتا ہے، کپڑے کا سایہ بان، آسمانہ۔
"آدھی بارات کو شامیانے کے نیچے اور آدھی بارات کو ایک بہت بڑے سجے سجائے ڈرائنگ روم میں لایا جاتا ہے۔"      ( ١٩٨٠ء، ماس اور مٹی، ١٤١ )
٢ - پتوں کے گپھے جو درختوں کے تاجوں سے بنتے ہیں۔ (تربیت جنگلات، 4)