شروع شروع میں

( شُرُوع شُرُوع میں )
{ شُرُوع + شُرُوع + میں (ی مجہول) }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'شروع' کی تکرار 'شروع شروع' کے ساتھ ہندی حرف جار 'میں' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٢ء کو "زندگی نقاب چہرے" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - ابتدا میں، آغاز میں، پہلے پہل۔
"شروع شروع میں کچھ ایسا غم نہیں ہوا تھا۔"      ( ١٩٨٢ء، غلام عباس، زندگی نقاب چہرے، ١٩٠ )