شربت پانی

( شَرْبَت پانی )
{ شَر + بَت + پا + نی }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'شربت' کے ساتھ سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم 'پانی' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٠٠ء کو "شریف زادہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - وہ نقدی جو ساچق یا برات کے دن دولھا اور دولھا کے رشتہ دار شربت کی تھالی میں ڈالتے ہیں یا اس کی رسم۔
"شربت پانی کی رسم کو مرزا بہت ہی برا جانتے تھے، اس لیے اکثر عزیزوں اور دوستوں سے بگڑ گئی۔"      ( ١٩٠٠ء، شریف زادہ، ٧٦ )