اتفاقاً

( اِتِّفاقاً )
{ اِت + تِفا + قَن }
( عربی )

تفصیلات


وفق  اِتِّفاق  اِتِّفاقاً

عربی زبان کے مصدر 'اتفاق' کے ساتھ 'اً' بطور لاحقۂ تمیز استعمال کیا گیا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٨٠٢ء کو "باغ و بہار" میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - بغیر کسی سابقہ ارادے یا قرارداد کے، اتفاقیہ طور پر، اچانک۔
 اس نظارے کی خوشی کیا جا رہے تھے وہ کہیں اتفاقاً پڑ گئے ہم بھی نظر کے سامنے      ( ١٩٣٢ء، بے نظیر، کلام بے نظیر، ١٨٤ )
٢ - یک زبان ہو کر، یکجہتی کے ساتھ، متفقہ طور پر۔
"اتفاقاً اور انصافاً فرماویں کہ ہماری تعریف صحیح ہے یا نہیں۔"      ( ١٨٨٨ء، اختر شہنشاہی، ٦٨ )
  • اَچَانَک
  • accidentally
  • occurrences
  • events