شعار مذہبی

( شِعارِ مَذْہَبی )
{ شِعا + رے + مَذ + ہَبی }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'شعار' کے ساتھ کسرہ صفت لگا کر عربی ہی سے ماخوذ اسم 'مذہبی' لگانے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩١١ء کو "سیرۃ النبیۖ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - طریقہ، دستور مذہبی، سنت۔
"حضرت ابراہیم اور حضرت اسمٰعیل کا شعار مَذہبی قرار پایا۔"      ( ١٩١١ء، سیرۃ النبیۖ، ١٣٧:١ )