شکتی مان

( شَکْتی مان )
{ شَک + تی + مان }

تفصیلات


سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم 'شکتی' کے بعد ہندی لاحقہ فاعلی 'مان' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٤٣ء کو "بن باسی دیوی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - بلوان، زورآور، صاحب قدرت، طاقت ور، پہلوان۔
"تو بڑے سے بڑے شکتی مان سے جب چاہے اپنا بھوگ لے لے۔"      ( ١٩٤٣ء، بن باسی دیوی، ١٦٧ )