شوبوائے

( شوبُوائے )
{ شو (و مجہول) + بُوا (و مخلوط) + اے }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان سے ماخوذ اسم 'شو' کے بعد انگریزی اسم 'بوائے' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٤٧ء کو "سنبل و سلاسل" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : شوبُوائِز [شو (و مجہول) + بَوا (و مخلوط) + اِز (کسرہ ا مجہول)]
١ - ایسا شخص جو کسی جماعت، ادارے یا کسی اور تنظیم میں محض نمود و نمائش کے لیے یا برائے نام شامل ہو، نام و نمود کا خواہشمند۔
"مسلمان انہیں ہندوؤں کا بچہ جھمبورا یعنی شو بوائے قرار دیتے تھے۔"      ( ١٩٨٢ء، آتشِ چنار، ٣٤٢ )