شماریاتی

( شُمارِیاتی )
{ شُما + رِیا + تی }
( فارسی )

تفصیلات


شُمارْیات  شُمارِیاتی

فارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٦٩ء کو "برقاب" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی
١ - شماریات سے منسوب یا متعلق، اعداد و شمار کے متعلق۔
"آج کی دنیا میں اقتصادیاتی اور شماریاتی مطالعوں نے روز افزوں اہمیت حاصل کی ہے۔"      ( ١٩٦٩ء، برقاب، ٢:٢ )