شمشاد

( شَمْشاد )
{ شَم + شاد }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٥٦٤ء کو "دیوانِ حسن شوقی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - ایک خوش قد درخت جس کے پتے آس اور انار کے پتوں کی طرح ہوتے ہیں شاخیں پریشان پھول سفید اور خوشبودار ہوتا ہے، اس کی لکڑی سخت اور مضبوط ہوتی ہے جس کی کنگھیاں بھی بناتے ہیں جو بالوں کی جڑوں کو مضبوط کرتی ہیں۔
٢ - [ کنایۃ ]  معشوق خوش قامت نیز کسی خاتون کا پروقار قد و قامت۔
 نہ کم مان دسے دولت آباد کوں نہ سر پار کر دیِکہ شمشاد کوں      ( ١٥٦٤ء، دیوان حسن شوقی، ٨٣ )