اپنے طور پر

( اَپْنے طَوْر پَر )
{ اَپْ + نے + طَوْر (و لین) + پَر }

تفصیلات


سنسکرت زبان کے لفظ 'اپنے' کے ساتھ عربی زبان سے مصدر 'طور' استعمال کیا گیا ہے۔ 'پر' حرف جار ہے۔ ١٦٦٣ء کو "شرح تمہیدات ہمدانی" میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - بذات خود، بجائے خود۔
 محو تھے ہر اک تماشے میں پر اپنے طور پر تم ادھر دیکھا کئے اور ہم ادھر دیکھا کیے      ( ١٨٠٩ء، جرات، دیوان، ٤٧٣ )